ETV Bharat / bharat

سیلاب میں پھنسی مہا لکشمی ایکسپریس

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے کولہاپور جانے والی مہالکشمی ایکسپریس میں موجود تقریباً سات سو مسافر زبردست بارش کے سبب بدلاپور کے قریب واقع واگنی علاقے میں آئی تغیانی کے سبب پھنس گئے۔

author img

By

Published : Jul 27, 2019, 1:54 PM IST

سیلاب میں پھنسی مہا لکشمی ایکسپریس

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے کولہاپور جانے والی مہالکشمی ایکسپریس میں موجود تقریباً سات سو مسافر زبردست بارش کے سبب بدلاپور کے قریب واقع واگنی علاقے میں آئی تغیانی کے سبب پھنس گئے۔

سیلاب میں پھنسی مہا لکشمی ایکسپریس
سیلاب میں پھنسی مہا لکشمی ایکسپریس

این ڈی آر ایف کی ٹیم نے تقریباً 117 مسافروں کو محفوظ باہر نکال لیا ہے. مسافروں کو ہیلی کاپٹر سے منتقل کئے جانے کی اطلاع ہے۔ یہ ٹرین ممبئی سے تقریباً 100 کلو میٹر دور بدلاپور میں علی صبح سے رکی ہوئی تھی۔ ریلوے انتظامیہ اور مقامی پولیس نے مسافروں کو بسکٹ اور پانی فراہم کیا ہے۔

سیلاب میں پھنسی مہا لکشمی ایکسپریس

مسلسل ہورہی موسلادھار بارش کے سبب حالات بگڑتے جارہے ہیں الہاس ندی میں آنے والی زبردست تغیانی کے سبب مہالکشمی ایکسپریس بھی متاثر ہوئی ہے۔ مسلسل ہونے والی بارش نے ممبئی اور مضافات کے علاقے کے لوگوں مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

کلیان، کون گاؤں، بدلاپور، واگنی، بھیونڈی اور اسکے مضافاتی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوچکی ہے۔مہالکشمی ایکسپریس کے مسافروں کو امداد پہنچانے کے لیے اب تک تین کشتیوں کے ساتھ این ڈی آر ایف کی ٹیم پہنچ چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.