ETV Bharat / bharat

ایس ایس آئی کورونا سے ہلاک

ایس ایس آئی اور تین کانسٹیبلز تھانے میں شکایت درج کرانے آئے کورونا سے متاثر ایک شخص کے رابطے میں آنے سے وائرس کی زد میں آئے۔

http://10.10.50.80:6060//finalout3/odisha-nle/thumbnail/20-July-2020/8095862_552_8095862_1595248558918.png

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 6:07 PM IST

تملناڈو میں ضلع مدورائی دیہی پولیس کے ایک خصوصی سب انسپیکٹر (ایس ایس آئی) ایم پانڈی کی پیرکےروز کورونا وائرس سے موت ہوگئی۔ علاج کے لیے انھیں سرکاری راجہ جی اسپتال (جی آر ایچ) میں داخل کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ چیکانورانی تھانہ میں تعینات پانڈی(51) کو کورونا سےمتاثر پائے جانے کےبعد شروع میں توپور کے کورونا وائرس کوویڈ کیئر سینٹر میں 28 جون کو داخل کرایا گیا تھا۔بعد میں انہیں جی آر ایچ میں داخل کیا گیا لیکن علاج شروع ہونے سے پہلے ہی ان کی موت ہوگئی۔

ایس ایس آئی اور تین کانسٹیبلز تھانے میں شکایت درج کرانے آئے کورونا سے متاثر ایک شخص کے رابطے میں آنے سے وائرس کی زد میں آئے تھے۔

ایس ایس آئی کے کنبے میں ان کی بیوی،دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔مدورائی ضلع میں کورونا سے متاثر ہوکر ہلاک ہوئےیہ پہلے پولیس اہلکار ہیں۔

مدورائی دیہی ضلع میں اب تک 50 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور سبھی علاج کے بعد ٹھیک بھی ہوچکےہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دےدی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'کووڈ-19 مچھروں سے منتقل نہیں ہوتا'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.