ETV Bharat / bharat

اسپین: ضرورت مند افراد کے لیے فوڈ بینک کا مفت اتنظام - یونیورسٹی پروفیسر کی پیش رفت

اسپین کے میڈرڈ میں واقع ضلع لاس لیٹرس میں ایک یونیورسٹی پروفیسر نے ضرورت مند افراد کے لیے 'فوڈ بینک' کا مفت اتنظام کیا ہے۔ جس سے ہزاروں لوگ فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔

madrid residents donate food to needy
ضرورت مند افراد کے لیے فوڈ بینک کا مفت اتنظام
author img

By

Published : May 22, 2020, 10:34 AM IST

اسپین کے میڈرڈ میں واقع ضلع لاس لیٹرس کی ایک مقامی مارکٹ میں لاوارث اور ضرورت مند لوگوں کے لیے مفت کھانے کی پیش کش کی گئی ہے۔ جنہیں کھانے، پھل اور سبزیاں مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

  • یونیورسٹی پروفیسر کی پیش رفت:

رضاکاروں کے ایک گروپ کی مدد سے یونیورسٹی کے پروفیسر ہیکٹر گرانڈے نے اس وقت فوڈ بینک کا انتظام کیا جب انہوں نے وبائی امراض کے درمیان لوگوں کو ملازمت سے محروم اور ریستوراں بند ہوتے ہوئے دیکھا۔

  • فوڈ بینک کا انوکھا آئیڈیا:

وسطی میڈرڈ کے رہائشیوں نے اپنے پڑوسیوں ضرورت مندوں کی مدد کے لئے فوڈ بینک کا اہتمام کیا ہے، کیونکہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث ملک میں بے روزگاری کی شرح زیادہ ہے۔

ضلع لاس لیٹرس کی ایک مقامی مارکیٹ میں اس طرح کی پہل کو پورے ملک میں سہرایا جارہا ہے

گرانڈے کا کہنا ہے کہ 'یہ اقدام بہت تیزی کے ساتھ کیا گیا، کیونکہ یہ واضح تھا کہ کھانے کے پارسل کتنے ضروری ہیں۔ اس کے ابتدائی چند ہی دنوں میں 600 سے زائد افراد نے اس کو حاصل کیا، اس کے علاوہ اس سے قبل کئی لوگوں نے استفادہ کیا ہے۔

  • بے روزگاری کا مقابلہ ضروری:

اطلاعات کے مطابق اپریل میں میڈرڈ میں بے روزگاری میں 12 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پچھلے مہینے کے مقابلے میں 41،623 زیادہ افراد اپنی ملازمت سے محروم ہوگئے۔

میڈرڈ کی علاقائی حکومت کی بے روزگاری خدمات کے اعداد و شمار کے مطابق ہسپانوی دارالحکومت میں اب کل 400،000 سے زیادہ افراد کام سے باہر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.