ETV Bharat / bharat

مدھیہ پردیش: چھ اسکولی بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش

author img

By

Published : Jul 18, 2019, 3:07 PM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع رائے سین کے منڈی دیپ تھانہ علاقے سے آج نصف درجن اسکولی بچوں کواغوا کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن بچوں کی سوجھ بوجھ نے انہیں اغوا ہونے سے بچا لیا۔

madhya-pradesh-attempts-to-abduct-six-school-children

پولیس ذرائع کے مطابق صبح رائے سین کے تارا پور علاقے میں ہونے والے اس حادثے کے بعد بچے گھروالوں کے ساتھ تھانے پہنچے اور اس معاملے کی پولیس سے شکایت کی۔

پولیس نے بچوں کی شکایت پر معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔پولیس بچوں کو لے کر جائےوقوع پر بھی پہنچی، لیکن پولیس کو وہاں سے کوئی سراغ ہاتھ نہیں لگا ہے۔ پولیس نے مقدمی درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ مونیکا شکلا نے بتایا کہ پولیس ٹیم بناکر پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔صبح وین میں آئے دو افراد نے اسکول جانے والے 6 بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔

اس معاملے میں لوگوں نے بچہ چور گروہ کے بھی سرگرم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔اس واقعہ کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ کھربئی، دیوان گنج، سانچی، سلامت پور، رائےسین میں پولیس اسکول شروع ہونے اور چھٹی ہونے کے وقت تعینات رہے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.