سر پر عقیدت کی چادر اور دل میں ریاست کی خوشحالی کی مراد لیے یہ ہے گوٹے گاؤں اسمبلی سے نمائندگی کرنے والے کانگریس رہنما اور مدھیہ پردیش اسمبلی کے موجودہ اسپیکر نرمدا پرسات پرجاپتی جو وقت ملتے ہیں صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضری دینے پہنچے تھے۔
پرجاپتی کی درگاہ زیارت کے درمیان پولیس کے معقول حفاظتی انتظامات تھے درگاہ میں حاضری کے بعد پرجاپتی نے میڈیا سے مخاطب ہوکر کہا کی خواجہ صاحب کی بارگاہ میں صوبے کی ترقی اور سلامتی کے ساتھ انسانیت بھائی چارہ کی مراد لائے ہیں۔
پرجاپتی نے این آر سی اور سی اے اے کو لے کر ملک میں بنے حالات کو مدنظر اسے سیاسی مانتے ہوئے اپنے آئینی عہدے پر رہتے ہوئے جواب دینے سے انکار کردیا۔
پرجاپتی اور ان کے ساتھ آئے مہمانوں کو درگاہ میں زیارت خادم ایڈووکیٹ سید آفتاب نیازی نے کرائی اور دستار بندی کر دربار کا دربار کا تبرک پیش کیا۔