ETV Bharat / bharat

دوران سفر مسلم نوجوان کے ساتھ زیادتی - مجیب الرحمن

ٹرین سے سفر کے دوران ایک مسلم نوجوان کے ساتھ کچھ نامعلوم شر پسندوں زیادتی کی ہے، جبکہ نوجوان کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مدرسہ کے طالب علم مجیب الرحمن
author img

By

Published : Jun 29, 2019, 2:19 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں ٹرین سے سفر کے دوران ایک مسلم نوجوان کو نامعلوم کچھ شر پسندوں کی جانب سے زیادتی کرنے کا معاملہ منظرعام پر آٰیا ہے، جبکہ نوجوان کی تحریری شکایت پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے بتایا کہ مسلم نوجوان کا نام مجیب الرحمن ہے، جس کو راج گھاٹ سٹیشن پر 18 جون کو سفر کے دوران چند نوجوانوں نے پریشان کیا تھا، جس کے بعد متاثرہ کو دوسرے دن کسی اور مقام پر ہوش آیا۔

خیال رہے کہ سپرنٹنڈنٹ پولیس ابھیشیک نے ان باتوں کا اظہار کیا ہے۔

مدرسہ کے طالب علم مجیب الرحمن
مدرسہ کے طالب علم مجیب الرحمن

مجیب الرحمن کا الزام ہے کہ ان کی ٹوپی چھین لی گئی، ان کے پیسے اور فون لوٹ لیا گیا اور انہیں بے ہوش حالت میں چھوڑ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ 18 جون کو مدرسہ جارہے تھے میں نے بریلی سے ٹکٹ حریدا جہاں کچھ لڑکوں نے مجھے ہراساں کیا اور میری ٹوپی پھینک دی اور مجھے مارا پیٹا۔

مجیب الرحمن کے والد مجاہر حسین نے کہا کہ ان کے بیٹے کو 8 تا 10 لڑکوں نے ٹرین میں ٹوپی چھین لی اور پیٹنا شروع کیا اس ک بعد انہیں کچھ سنگھایا گیا جس سے وہ بے ہوش ہوگئے ۔ ان کا فون اور پیسے لوٹ لئے گئے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.