چوتھے مرحلے کی ووٹنگ 29 اپریل کو ہوگی۔ جس میں پارلیمانی حلقہ سیدھی میں 26، شہڈول میں 13، جبل پور میں 22، منڈلا میں 10، بالا گھاٹ میں 23 اور چھندواڑہ میں 14 امیدوار کھڑے ہیں۔
سرکاری اطلاع کے مطابق ان سبھی 6 پارلیمانی حلقوں میں جائزے کے بعد 123 امیدوار اہل پائے گئے۔ان میں سے 15 امیدوار وں کے نام واپسی کے بعد اب کل 108 امیدوار میدان میں ہیں۔
چھندواڑہ اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں جائزہ کے بعد 16 امیدوار اہل پائے گئے۔ ان میں سے 7 امیدوار وں کے اپنے ناموں کی واپسی کے بعد اب 9 امیدوار میدان میں ہیں۔