ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آج سے دہلی میں سبسڈی والا 14.2 کلو گرام کا گیس سلنڈر 496.14 روپے کا ہو گیا. اپریل میں اس کی قیمت 495.86 روپے تھی. بغیر سبسڈی والے گھریلو گیس سلینڈر کی قیمت 706.50 روپے سے بڑھ کر 712.50 روپے ہو گئی۔
کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں بھی سبسڈی والا گیس سلنڈر 29 پیسے تک اور بغیر سبسڈی والا چھ چھ روپے مہنگا ہوا ہے۔ فروری کے بعد یہ مسلسل تیسرا مہینہ ہے جب رسوئی گیس مہنگی ہوئی ہے۔
کولکاتا میں سبسڈی والا گیس سلنڈر اب 499 روپے کی بجائے 499.29 روپے ، ممبئی میں 493.57 روپے کی بجائے 493.86 روپے اور چنئی میں 483.74 روپے کی بجائے 484.02 روپے میں مل رہاہے۔
بغیر سبسڈی والا گیس سلنڈر آج سے کولکتہ میں 738.50 روپے ، ممبئی میں 684.50 روپے اور چنئی میں 728 روپے کا مل رہا ہے۔