لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا گزشتہ روز اندور پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا کے سوالوں کے جواب میں یہ باتیں کہیں۔
اوم برلا نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مختلف ریاستوں میں قرارداد منظور کیے جانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ بہت سے قوانین مرکز کی فہرست میں ہے تو بہت سی ریاستوں کی فہرست میں شامل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر ایک کو اپنے اپنے ایوانوں کے اندر قوانین منظور کرنے کا حق حاصل ہے، حالانکہ پارلیمنٹ میں 'سی اے اے' پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
بات چیت ہوئی اس پر اختلاف بھی ہوا اور ووٹوں کی تقسیم بھی ہوئی لیکن یہ ہماری جمہوریت کی خصوصیت ہے کہ یہاں ہر بل پر بحث ہوتی ہے رضامندی اور اختلاف بھی ہوتا ہے لیکن اکثریت سے جو بل منظور کیا جاتا ہے حکومت اس پر قانون بنانے پر کام کرتی ہے۔