ETV Bharat / bharat

لاک ڈاؤن: پولیس عہدیدارکے جزبے کو سلام - خلاف ورزی

ایک ایسے وقت جب لوگ لاک ڈاؤن کے سبب اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دے رہے ہیں تو دوسری طرف پولیس ملازمین 24گھنٹے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن: پولیس عہدیدار نے ماں کی آخری رسومات میں شرکت کے بجائے اپنی ڈیوٹی کا انتخاب کیا

author img

By

Published : Apr 2, 2020, 3:16 PM IST

تاکہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کیاجاسکے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روکا جاسکے۔

سب انسپکٹر پولیس شانتارام اس کی ایسی ہی مثال ہیں جنہوں نے ماں کی آخری رسومات میں شرکت کے بجائے اپنی ڈیوٹی کا انتخاب کیا۔

ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ اے پی کے وجیانگرم ضلع سے تعلق رکھنے والے اس سب انسپکٹر پولیس کی ماں تین دن پہلے چل بسی۔

آخری رسومات میں شرکت کے لئے شانتا رام کو رخصت بھی منظور کی گئی تھی اس عہدیدار نے وجئے واڑہ میں ہی ڈیوٹی انجام دینے کو ہی پسند کیا کیونکہ اس کی نظر میں لاک ڈاون کے نتیجہ میں لوگوں کے گھروں میں ہی محفوظ رہنے کو یقینی بنانے میں پولیس کا اہم رول ہے۔

اس عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر وہ اپنی ماں کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے جاتا تو اس کے لئے چار اضلاع کے 40چیک پوسٹ پار کرنے پڑتے اور کئی افراد سے راستہ میں اس کی ملاقات ہوتی۔

اس سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا امکان ہوتا۔واپسی کے بعد 15دن اس کوالگ تھلگ رہنا پڑتا۔

اسی لئے اس نے اپنی ماں کی آخری رسومات میں شرکت سے گریز کیا۔اس عہدیدار کے چھوٹے بھائی نے آخری رسومات انجام دیں۔

اس عہدیدار نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عوام کی سلامتی کے لئے عہدیداروں کی مساعی کی قدر کریں۔

انہوں نے تمام سے گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کی تاکہ اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.