ETV Bharat / bharat

جمعۃ الوداع لاک ڈاؤن کی نذر، مساجد ویران

جمعۃ الوداع جو اپنے ساتھ بہت ساری رونقیں لے کر آتا ہے اور اس دن مساجد نمازیوں سے بھری ہوتی ہیں لیکن اس بار کورونا وبا کی وجہ سے مساجد سُنسان نظر آئیں۔

جمعۃ الوداع لاک ڈاؤن کی نذر
جمعۃ الوداع لاک ڈاؤن کی نذر
author img

By

Published : May 22, 2020, 4:01 PM IST

لاک ڈاؤن کے سبب مساجد میں محدود تعداد میں نمازیوں کو عبادت کرنے کی اجازت ہے اس لیے ایک وقت کی نماز میں پانچ افراد ہی نماز ادا کرسکتے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی کی جامع مسجد میں بھی نمازی نظر نہیں آئے حالاںکہ سڑکوں پر ہلکی چہل پہل نظر آئی لیکن ان کے چہروں پر مساجد میں نماز نا پڑھنے کا غم ضرور دکھائی دیا۔

جمعۃ الوداع پر مساجد ویران، ویڈیو

اس کے علاوہ ریاست تلنگانہ کی تاریخی مکہ مسجد بھی اپنی ویرانی پر آنسو بہاتی نظر آئی جس کا سبب کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن تھا، مکہ مسجد کے اطراف کا پورا علاقہ مکمل طور پر بند اور سنسان دکھائی دیا جبکہ سخت پولیس بندوبست بھی دیکھنے کو ملا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مکہ مسجد میں جمعہ کی نماز میں ایسی خاموشی 13 برس قبل اس وقت دیکھی تھی جب یہاں بم بلاسٹ ہوا تھا لیکن آج پھر ایسا وقت آیا جب انہیں نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے مکہ مسجد میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.