ETV Bharat / bharat

مہاجر مزدوروں پر مبنی دستاویزی فلم

author img

By

Published : May 23, 2020, 9:19 AM IST

Updated : May 23, 2020, 11:55 AM IST

کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے حال ہی میں دہلی میں مہاجر مزدوروں سے ملاقات کی۔ آج صبح 9 بجے راہل اپنے یوٹیوب چینل پر دستاویزی فلم کے ذریعے مہاجر مزدوروں کی کہانی دکھائیں گے۔ راہل گاندھی نے اپنے یوٹیوب چینل کا ایک لنک بھی شیئر کیا ہے۔

دستاویزی فلم، مزددوروں کی کہانی
دستاویزی فلم، مزددوروں کی کہانی

قومی دارالحکومت دہلی میں گذشتہ روز کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے مہاجر مزدوروں سے ملاقات کی ان کے ساتھ بیٹھ کر ان سے گفتگو کی، مزدوروں کو ساتھ گزارے لمحوں کو اور ان مزدوروں سے سنی ان کی درد بھری داستانوں کو ایک دستاویزی فلم کے طور پر 23 مئی کو 9 بجے دکھایا جائے گا۔

راہل گاندھی مہاجر مزدوروں سے بات کرتے ہوئے

راہل گاندھی نے اترپردیش جانے والے مہاجر مزدوروں سے بات کی۔ ان مزدوروں کے لیے گاڑی کا انتظام کرایا اور پیدل جانے والے مزدوروں کو وہاں سے بذریعہ گاڑی ان کے گھروں کو روانہ کیا۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے راہل گاندھی کی مزدوروں سے ملاقات پر کافی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدف تنقید بنایای تھا۔ راہول گاندھی نے ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ راہل نے ٹویٹ کیاکہ کچھ دن پہلے'میں نے کچھ مہاجر مزدوروں سے ملاقات کی جو ہریانہ سے سیکڑوں کلومیٹر پیدل چل کر دہلی پہنچے تھے اور یوپی کے جھانسی جارہے تھے۔ کل صبح 9 بجے ان مزدوروں کے صبر و عزم اور ان کی بقا کی ناقابل یقین کہانی ملاحظہ کریں۔اس تعلق سے راہل گاندھی نے اپنے یوٹیوب چینل کا ایک لنک بھی شیئر کیا ہے۔https://www.youtube.com/rahulgandhi

Last Updated : May 23, 2020, 11:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.