ایل جے پی سنٹرل پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج شام 5 بجے دہلی میں منعقد ہوگا۔ بہار ایل جے پی کے پرنسپل جنرل سکریٹری شاہنواز احمد کیفی اور ریاستی پارلیمانی بورڈ کے صدر راجو تیواری کو بھی اس اجلاس میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات سے قبل ایل جے پی کی یہ آخری میٹنگ ہے۔ اس اجلاس میں تمام 143 امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
جمعرات کو ایل جے پی کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی وہاں موجود تھے۔ اس اجلاس میں ایل جے پی کو بہار میں این ڈی اے کی موجودہ حیثیت سمیت بی جے پی سے 27 اسمبلی اور دو قانون ساز کونسل کی نشستیں پیش کی گئی ہیں۔ اور اس پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: عظیم اتحاد میں اختلافات ختم ہونے کا دعویٰ
ساتھ ہی چراغ پاسوان نے ملاقات کے دوران جے ڈٰ یو اور وزیر اعلی نتیش کمار سے ہونے والی پریشانیوں پر بھی تبادلہ کیا، اور امیت شاہ کو اس بابت مطلع کیا، چراغ نے اس میٹنگ میں کہا کہ ایل جے پی نے لوک سبھا کی چھ نشستوں پر اپنے امیدوار اتارے تھے اور اسے راجیہ سبھا کی ایک نشست ملی ہے۔ اس کے مطابق ایل جے پی کو اسمبلی میں 42 نشستیں ملنی چاہیے، امیت شاہ نے چراغ کو یہ بھی بتایا تھا کہ بی جے پی اور ایل جے پی کے مابین کوئی تلخی نہیں ہے۔
بی جے پی نے ایل جے پی کو 27 اسمبلی نشستیں اور دو ایم ایل سی سیٹیں پیش کی تھیں۔ تاہم ایل جے پی کے سربراہ چراغ پاسوان نے 42 نشستوں پر کی مانگ کی تھی، پارٹی رہنماؤں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ کم نشستوں پر وہ این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کر سکتے ہیں اور الگ انتخابات لڑ سکتے ہیں۔ تاہم ایل جے پی نے ابھی باضابطہ طور پر کچھ نہیں کہا ہے۔
بی جے پی نے جن سیٹوں کی پیش کش کی ہے ان میں گووند گنج، بسفی، ارریہ، بہادر گنج، کشن گنج، امور، بلرام پور، مدھے پورہ، علی نگر، کیوٹی، بروراج، گرکھا، پرسا، لال گنج، راجپاککڈ، تیگھڑا، علولی، کہلگاؤں، منیر، اوبرا، کٹمبا ، بیلا گنج، رجولی، سکندرا، جموئی اور کٹوریا کی نشستیں شامل ہیں۔ ان 27 کی پوری فہرست میں جموئی اور سکندرا ، ایل جے پی کے سربراہ چراغ پاسوان کے لوک سبھا حلقہ شامل ہیں۔
اگر این ڈی اے میں چراگ کی بات نہیں بن پاتی ہے تو وہ بہار این ڈی اے سے علیحدہ ہوسکتے ہیں اور ایل جے پی کل 143 نشستوں پر اپنے امیدوار اتر سکتی ہے، ایل جے پی اپنے امیدوار جے ڈی یو کے خلاف ہر نشست پر اتارے گی، جبکہ بی جے پی کے خلاف امیدوار نہیں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، جے ڈی یو اور ایل جے پی کے مابین تنازعہ کافی حد تک بڑھ گیا ہے۔