کنٹینمنٹ زون علاقوں کوچھوڑ کر شراب کی دکانیں ہرجگہ پیر کو کھلیں گی۔ شراب کی دکانیں چلانے والوں کو سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کےلیے پابند کیا گیا ہے۔
کل سے آندھراپردیش میں شراب کی دکانیں کھلیں گی۔ محکمہ آبکاری کے اسپیشل سکریٹری جنرل ، رجت بھارگاؤ نے اس کی اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مرکز کی نرمی کے مطابق کیا گیا ہے۔ تاہم کورونا کنٹینمنٹ کلسٹرزمیں شراب کی فروخت نہیں ہوگی۔
شراب کے اسٹورز عوام کے لئے صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شراب کی فروخت پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جائے گی اور سیس لگایا جائے گا۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ شراب کی دکانوں پر سماجی فاصلہ رکھنا لازمی ہے۔ خریداروں اور بیچنے والوں کو ماسک پہننا چاہئے۔