ETV Bharat / bharat

کیمور: پولٹری فارم کی آڑ میں شراب کا کاروبار

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں شراب اسمگلر غیرقانونی کمائی کے لئے طرح طرح کے حربے اختیار کر رہے ہیں۔ اسمگلرز نے پولٹری فارم کو شراب کے کاروبار کے لیے استعمال کیا جس کے بعد پولیس نے پولٹری فارم کو سیل کردیا۔

کیمور میں پولٹری فارم کی آڑ میں شراب کا کاروبار

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 7:43 PM IST

اطلاعات کے مطابق یہ معاملہ ضلع کیمور کے موہنیاں تھانہ کے سرائے ٹولہ سے متعلق ہے۔ کیمور پولیس کی بہتر کوشش اور گڈ گورننس کے باوجود ضلع میں شراب کی اسمگلنگ میں کمی نہیں آرہی ہے۔ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث اسمگلر طرح طرح کا طریقہ اپنا کر کاروبار کررہے ہیں۔

کیمور میں پولٹری فارم کی آڑ میں شراب کا کاروبار

اس طرح کے ایک واقعہ میں ایک پولٹری فارم سے چار بوریاں خالی شراب کی بوتل اور بڑی تعداد میں اسٹیکر کے ساتھ تین بائک برآمد کی گٸی۔ اس واقعہ کے بعد مرغی فارم کا آپریٹر فرار ہوگیا۔ موہنیاں کے ڈی ایس پی رگھوناتھ پرساد سنگھ نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پرکارروائی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع کے مطابق مرغی کے فارم میں شراب بنائی جارہی ہے جس پر موہنیاں پولیس تھانہ افسر رام کلیان یادو نے کارروائی کی اور چھاپہ مار کر شراب کے ساتھ ساتھ دیگر سامان برآمد کرلیا۔

شراب کی بڑی مقدار ملنے کے بعد پولیس نے آپریٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور اس بات کی چھان بین کررہی ہے کہ مرغ فارم کے احاطے میں شراب کا کاروبار کب سے چل رہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.