ETV Bharat / bharat

استاد غلام مصطفی کے انتقال پر بالی ووڈ سوگوار - ghulam mustafa khan passes away

بھارتی موسیقی کی روایت کو آگے بڑھانے والے استاد غلام مصطفی خان کا دو دن قبل ممبئی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔

author img

By

Published : Jan 18, 2021, 12:13 PM IST

مرحوم استاد غلام مصطفی سے کئی فنکاروں نے موسیقی کی تعلیم حاصل کی تھی، جن میں ہری ہرن سنگھ، اے آر رحمن، سونو نگم، کویتا کرشن مورتی، شان وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ یہ شاگرد اس بات کے گواہ ہیں کہ استاد فی زمانہ یکتائے روزگار ہیں۔

غلام مصطفی خان صاحب کی پیدائش 3 مارچ1931کو اترپردیش کے بدایوں کے قصبہ 'سہسوان' میں ہوئی تھی۔ استاد غلام مصطفی خان خود رام پور- سہسوان گھرانے کے بانی استاد عنایت حسین خان کے نواسے تھے، استاد غلام مصطفی خان رام پور- سہسوان موسیقی گھرانے کے نامور فنکار سمجھے جاتے تھے، انہوں نے اس گھرانہ کی شہرت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس کی کامیاب نمائندگی کی۔

واضح ہوکہ ترانہ اور خیال میں رام پور-سہسوان گھرانے کو مخصوص شناخت حاصل ہے، غلام مصطفی خان صاحب موسیقی کے 'ترانہ' اور 'خیال' میں فی زماننا یکتائے روزگار تھے۔

ان کے انتقال پر بالی کی کئی بڑی شخصیات نے دکھ اور گہرے رنج و گإ کا اظہار کیا اور ان کے انتقال کو بالی ووڈ کے لیے ایک بڑا خسارہ قرار دیا۔

موسیقار کی ملکہ کہی جانے والی لتا منگیشکر نے اتوار کے روز غلام مصطفی خان کی ایک تصویر ٹویٹ کی اور ان کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غلام مصطفی نہ صرف ایک بہترین گلوکار تھے، بلکہ ایک عظیم انسان بھی تھے،

لتا منگیشکر کا ٹویٹ
لتا منگیشکر کا ٹویٹ

غلام مصطفی کے شاگردوں میں سے ایک گلوکار اے آر رحمان نے لکھا 'سب کے سب سے پیارے استاد غفور الرحیم آپ کو آخرت میں ایک خاص مقام عطا کرے۔'

اے آر رحمٰن کا ٹویٹ
اے آر رحمٰن کا ٹویٹ

گلوکارہ ہرشدیپ کور نے انہیں ایک 'نرم دل اور ایک مشہور فنکار کہا۔ انہوں نے ان کی موت کو موسیقی گھرانے کے لیے ایک بڑا خسارہ بتایا۔'

ہرشدیپ کور کا ٹویٹ
ہرشدیپ کور کا ٹویٹ

جیسے ہی استاد غلام مصظی خان صاحب کے انتقال کی خبر ملی بالی ووڈ کا موسیقی گھارانہ سوگوار ہو گیا، ہر طرف سے استاد خان صاحب کے لیے غم اور دکھ کا احساس ظاہر کیا جانے لگا، معروف گلوکار کمپوزر سلیم مرچنٹ نے افسانوی فنکار کے ساتھ اپنی ایک تصویر ٹویٹ کی اور لکھا 'انا للہٰ و انا الیہ راجعون۔ استاد غلام مصطفی خان نہیں رہے، وہ آگے لھتے ہیں کہ 'انہیں 1991 میں پدم شری، 2006 میں پدم وبھوشن کے اعزاز سے نوازا گیا تھا، میں خوش قسمت تھا کہ 2018 میں ان کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے ساتھ میں نے اپنی سالگرہ منائی، میں اہل خانے سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔'

سلیم مرچنٹ کا ٹویٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.