شاہی مسجد باغ عامہ میں ہر ہفتہ مقدمات سے بچنے کے لیے بعد نماز ظہر تا عصر لیگل سیل کا انعقاد عمل لایا جا رہا ہے۔
اس لیگل سیل کے تحت قانون کے ماہرین اور وکلاء کی رہنمائی میں آپسی اختلاف کو ختم کرنے کا بیڑہ اٹھایا گیا ہے۔
شاہی مسجد باغ عامہ کے امام مولانا احسن بن محمد الحمومی نے بتایا کہ مسلمان جائیدادوں کے حصول کے لیے آپس میں دست و گریباں ہیں، اس کے حل کے لیے جب عدالت کا سہارا لیا جاتا ہے تو اس میں کافی وقت ضائع ہوتا ہے، کئی نسلوں تک اختلافات جاری رہتے ہیں اور برسہا مقدمات چلتے رہتے ہیں۔
امام مولانا احسن بن محمد الحمومی نے بتایا کہ ایسے مقدمات بھی ان کے سامنے آئے ہیں، لیکن مقدمہ لڑنے والے عمر کے آخری حصے کو پہنچ گئے، لیکن مقدمہ حل نہیں ہوا۔
انہوں بتایا کہ امت میں موجود اس خلفشار کو ختم کرنے کی ایک کوشش کی جارہی ہے امید ہی کہ مسلمان اس سے استفادہ کرتے ہوئے اختلافات کو فراموش کر کے آخرت میں سرخرو ہوں گے۔