ETV Bharat / bharat

صنعت کاروں کا ساتھ چھوڑ کر کسانوں کا ساتھ دیں مودی: راہل گاندھی - ان داتا کے ساتھ دو

کانگریس کے سینیئر رہنما راہل گاندھی نے کسانوں کے مسئلے پر ایک بار پھر وزیر اعظم مودی کو گھیرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو صنعت کاروں کی فکر چھوڑ کر کسانوں کے مطالبات پر غور کرنا چاہیے۔

Leave the industrialists and support the farmers : Rahul Gandhi to Modi
صنعت کاروں کا ساتھ چھوڑ کر کسانوں کا ساتھ دیں مودی: راہل گاندھی
author img

By

Published : Jan 10, 2021, 5:29 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر کسانوں کے مطالبات کے سلسلے میں ایک بار پھر حملہ کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ پی ایم مودی کو وقت رہتے اپنے صنعت کار دوستوں کے لئے نہیں بلکہ کسانوں کے حق میں کام کرنا چاہئے۔

مسٹر گاندھی نے کہا کہ کسان ملک کے ان داتا ہیں اور حکومت کو ان کی ہر بات سننی چاہئے۔ اس سمت میں کام کرنے کا اب بھی وقت ہے اس لئے مودی حکومت کو ان کے مطالبات پر غور کرنا چاہئے۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ 'اب بھی وقت ہے مودی جی، ان داتا کے ساتھ دو،صنعت کاروں کا ساتھ چھوڑو۔'

مزید پڑھیں:

وزیر اعلیٰ کھٹر کا دورہ منسوخ، کسانوں نے ہی کر دیا منصوبوں کا افتتاح

ہریانہ: احتجاج کررہے کسانوں پر واٹر کینن کا استعمال

اس کے ساتھ ہی کانگریس نے راہل گاندھی کا اپریل 2015 کا ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں وہ پارلیمنٹ میں وزیر اعظم مودی کو صلاح دے رہے ہیں کہ ان کی حکومت کو چند صنعت کار دوستوں کے لئے نہیں بلکہ کسانوں کی خوشحالی کےلئے کام کرنا چاہئے کیونکہ کسان اور مزدور ہی ملک کی ترقی کی بنیاد ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.