اطلاعات کے مطابق یونیسکو جے ایس ڈبلیو گروپ کے تعاون سے نندیتا داس انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے ایک دلچسپ فلم کو منظر عام پر لایا ہے۔
جس میں وسیع پیمانے پر بھارت میں پھیلی نسلی تفریق اور ہر رنگ کے افراد کو اپنانے کی ضرورت کو انتہائی باریکی سے پیش کیا گیا ہے، اس مہم کا مقصد بھارت میں نسلی تفریق کو ختم کرنا ہے۔
یونیسکو کے منشور میں کبھی بھی ذات پات اور نسلی امتیاز کے خلاف آواز اٹھا سکتے ہیں، نسلی امتیاز کے خلاف کھڑا ہونا یونیسکو میں کام کا ایک اہم حصہ مانا جاتا ہے ۔
جس کا مقصد مردوں اور خواتین کو رواداری کا سبق پڑھا کر سماج اور میڈیا میں ذات پات پر مبنی تفریق کو ختم کرنا ہے ۔
یہ فلم کو ڈائریکٹر نندیتا داس، پروڈیوسر مہیش مٹائی اور موسیقار انکور تیواری کےتعاون سے بنائی گئی ہے۔ اس فلم میں سوارا بھاسکر، رادھیکا آپٹے علی فضل وغیرہ جیسے کئی ہستیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔
اس موقع پر نندیتا داس نے کہا کہ ہمیں ذات،مذہب کے مختلف اقسام سے لڑنا ہوگا اور رنگ کی بنیاد پر تفریق کو ختم کرنا ہوگا، تبھی ہمارا بھارت ملک آگے ترقی کی راہ پر جاسکتا ہے۔