ETV Bharat / bharat

بھارت: پہلی بار ایک ہی دن میں کورونا کے 75 ہزار سے زائد کیسز

صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے75760 نئے معامل

latest updates of corona virus in india
بھارت میں پہلی بار ایک ہی دن میں کورونا کے 75 ہزار سے زیادہ نئے معاملے
author img

By

Published : Aug 27, 2020, 12:53 PM IST

بھارت میں پہلی بار ایک دن میں کورونا انفیکشن کے 75 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 33 لاکھ کو عبور کرگئی ہے۔

اس دوران انفیکشن سے نجات پانے افراد کی تعداد نسبتا کم رہنے سے سرگرم معاملوں 18 ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے75760 نئے معاملوں کے ساتھ متاثری کی تعداد بڑھ کر 3310235 ہوگئی ہے۔

کورونا مریضوں کی تعداد میں یہ ریکارڈ اضافہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک ہی دن میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا بڑا اضافہ ہے۔

اس سے قبل امریکہ میں 17 جولائی کو 76930 اور 25 جولائی کو 78427 کیس رپورٹ ہوئے تھے جبکہ بھارت میں 22 اگست کو کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا تھا۔ اس دن 70488 افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56013 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 2523772 ہوگئی ہے۔

صحت مند ہونے والے افراد سے زیادہ انفیکشن کے نئے کیسوں کی وجہ سے 18724 فعال کیسوں میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد 725991 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.