ETV Bharat / bharat

اترپردیش میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورت حال - بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش

بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس سے 1412 افراد متاثر ہیں۔

Latest status of corona virus in Uttar Pradesh

author img

By

Published : Apr 23, 2020, 10:11 AM IST

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے اعداد و شمار کے مطابق اترپردیش میں تاحال کورونا وائرس سے متاثر ہو کر صحت مند ہونے والوں کی تعداد 165 ہیں۔

اترپردیش میں کووڈ۔19 سے اب تک 1412 افراد متاثر ہیں۔ جن میں سے 1226 افراد کو 'ایکٹیو کورونا وائرس' بتایا گیا ہے۔ وہیں 21 افراد کی اس وبا سے موت واقع ہوچکی ہے۔

یوپی محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے 53 اضلاع کے متعدد افراد میں مثبت کووڈ۔19 پایا گیا ہے۔

حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود ریاست میں تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ اترپردیش میں بھی کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں تیزی کے ساتھ ریاست میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ مزید بڑھتا ہی جارہا ہے۔

ایک خبر یہ بھی ہے کہ 10 اضلاع میں اب کوئی ایکٹیو کیس نہیں ہے۔ لکھنؤ کا لوک بندھو اسپتال جلد ہی کووڈ اسپتال بنایا جائے گا۔ صوبے میں 165 لوگوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا ہے کہ 'جن اسٹیٹ میڈیکل کالجز میں کووڈ 19 ٹیسٹنگ کی سہولت نہیں ہے، وہاں ٹیسٹنگ لیب شروع کیا جائے گا'۔

اعلی سطحی میٹنگ میں وزیراعلی نے واضح طور پر کہا کہ 'ماہ رمضان میں سحری اور افطار کے وقت کسی بھی صورت میں مجمع جمع نہیں ہونا چاہیے'۔

اترپردیش میں پہلے سے ہی 22 اضلاع میں کورونا متاثرین نہیں تھے، اب ان میں دس اضلاع اور شامل ہوگئے۔ اس طرح سے کل 32 اضلاع میں کورونا وائرس کا کوئی بھی کیس نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اترپردیش میں جملہ 75 اضلاع ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ 'اگر عوام حکومت کی ہدایت پر مکمل طور پر عمل کرتے رہے تو جلد ہی اس وباء پر قابو پایا جاسکتا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.