مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ پیر کو بھارت میں کورونا وائرس کے مثبت واقعات کی مجموعی تعداد 390 ہوگئی۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق آندھراپردیش میں پانچ افراد کے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔
ملک میں کوررونا وائرس کی تفصیلات اس طرح ہے: بہار میں دو، چھتیس گڑھ میں ایک، چندہ گڑھ میں پانچ، دہلی میں 29 کیسز، گجرات میں 18، ہریانہ میں 21 ، ہماچل پردیش میں دو، جموں و کشمیر میں چار، کرناٹک میں 26، کیرالہ میں 67، لداخ میں 13، مدھیہ پردیش میں چھ، مہاراشٹر میں 67، اڑیسہ میں دو اور مغربی بنگال میں سات مثبت کیسز درج کیے گئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 'اپنی صحت پر خصوصی توجہ دیں اور صحت سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہوتو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اس کے علاوہ معاشرتی دوری اختیار کریں اور بار بار ہاتھ دھوتے رہیں'۔