ETV Bharat / bharat

اورنگ آباد میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات - latest details of corona virus

مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں 13254 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 572 مریض کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

latest details of corona virus in aurangabad
اورنگ آباد میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات
author img

By

Published : Aug 14, 2020, 3:09 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 114 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 18081 ہوگئی ہیں۔

اورنگ آباد میں 572 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 13254 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 4255 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ سوشل ڈسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ اسپاٹ بنائے گئے ہیں۔ کنٹینمینٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں۔ ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹائزیشن کا کام جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.