میکسیکو میں کورونا وائرس کے 3600 نئے کیسز درج کئے جانے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 113500 سے تجاوز کرگئی ہے۔
میکسیکو کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک 113619 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 13511 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
میکسیکو کی وبائی امراض کے ڈائریکٹر لاس لوئس الومیا نے ہفتے کے روز ٹویٹ کرکے کہا 'ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 3593 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اوراب متاثرین کی تعداد 113619 ہوگئی ہے'۔
یہاں کورونا کی 1189 مشتبہ اموات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اس وقت کووڈ 19 کے 19،278 فعال معاملات ہیں۔