ETV Bharat / bharat

اورنگ آباد میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات - اسپتال سے ڈسچارج

مہاراشٹر کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 'اورنگ آباد میں تاحال کورونا وائرس سے متاثر ہو کر 9338 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

latest corona virus updates in aurangabad
اورنگ آباد میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات
author img

By

Published : Jul 29, 2020, 11:33 AM IST

مہاراشٹر میں اورنگ آباد کے ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 71 نئے کیسیز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 13440 ہوگئی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع میں 462 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 9338 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں۔

محکمہ صحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ 3640 مریض اسپتال میں تاحال زیر علاج ہیں۔

کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالز میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ سپوٹ بناۓ گئے ہیں۔ کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اورنگ آباد: تمام مذہبی رہنماؤں کا وزیراعلی سے مطالبہ

جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں انتظامیہ کی جانب سے سینی ٹازیشن کا کام جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.