آندھراپردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں شراب کی دکان کے باہر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ جو شراب کی خریداری کے لیے شدید بےچین دیکھائی دے رہے ہیں۔
جائے وقوع پر لوگوں کو ایک انچ بھی دوری برقرار رکھے بغیر کھڑا دیکھا گیا۔
آندھرا حکومت نے شراب کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی اس کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔
جاری کردہ ہدایات کے مطابق چھ فٹ کا فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے صرف پانچ افراد کو ایک قطار میں کھڑے ہونے کی اجازت ہے۔