ETV Bharat / bharat

لالو یادو کی حالت نازک، ایمس کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل - آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ

آر جے ڈی سربراہ کی طبیعت بے حد نازک ہوگئی ہے، لالو یادو کو دہلی کے ایمس میں گزشتہ شام داخل کرایا گیا تھا، زیادہ خراب صحت کے پیش نظر ایمس کے ڈاکٹروں نے انتہائی نگہداشت یونٹ (سی سی یو) میں داخل کیا ہے۔ ڈاکٹر مستقل لالو یادو کی صحت کی نگرانی کر رہے ہیں۔

لالو یادو کی صحت نازک، ایمز کے سی سی یو میں داخل

author img

By

Published : Jan 24, 2021, 12:45 PM IST

Updated : Jan 24, 2021, 3:22 PM IST

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کو ہفتہ کے روز ایئر ایمبولینس کے ذریعے رانچی کے رمس اسپتال سے دہلی ایمس منتقل کیا گیا تھا۔

اطلاع کے مطابق 22 فروری تک لالو یادو کو دہلی ایمس میں علاج کی اجازت مل چکی ہے۔ لالو یادو کو پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوگیا ہے۔ جس کے بعد رمس اسپتال کے ڈاکٹروں کے آٹھ رکنی بورڈ نے انہیں دہلی منتقل کرنے کا مشورہ دیاتھا۔

لالو یادو کی صحت نازک، ایمز کے سی سی یو میں داخل

رمس انتظامیہ کے تشکیل کردہ آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ نے لالو کو دہلی کے ایمس بھیجنے کا مشورہ دیا تھا۔ لالو یادو کے ساتھ ان کی اہلیہ رابڑی دیوی، بیٹی میسا بھارتی، بیٹا تیجسوی یادو بھی ہیں۔

بتادیں کہ گزشتہ روز لالو کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی تھی، جس کے بعد طبی معائنہ کیا گیا جس میں ایکو کارڈیوگراف، ایکس رے، نیومونک، کوویڈ، یو ایس جی، کے یو بی پی، ایچ آر سی ٹی اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے، نمونیہ کے علاوہ دیگر تمام رپورٹس نارمل تھیں، حالانکہ ایچ آر سی ٹی میں پھیپھڑوں کے انفیکشن کا پتہ چلا ہے۔

Last Updated : Jan 24, 2021, 3:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.