ETV Bharat / bharat

لالو یادو نے ضمانت کی عرضی دائرکی - ضمانت کی درخواست دائرکی

بہار کے سابق وزیراعلی لالو پرساد یادو چارہ گھوٹالہ معاملے میں رانچی کے برسا منڈا جیل میں قید ہیں، ان کی جانب سے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

لالو یادو نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائرکی

author img

By

Published : Jul 4, 2020, 9:28 PM IST

راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں اپنی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔

درخواست کے ذریعے لالو یا دو نے عدالت کو بتایا کہ وہ کئی ساری بیماری میں مبتلا ہیں۔ درخواست میں مزید یہ بھی کہا گیا ہےکہ اب ان کی عمر 71 برس ہوچکی ہے انہیں جیل کی مدت کے پیش نظر ضمانت بھی دی جانی چاہئے۔

لالو پرساد کو مشہور چارہ گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی کی نچلی عدالت نے سزا سنائی ہے۔ اسی معاملے میں وہ جیل میں ہیں اور رانچی کے رِمس ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ لالو پرشاد اس سے قبل بھی ایک معاملے میں عدالت سے ضمانت لے چکے ہیں۔

مزید پرھیں:

سونیا کے خط پر عمل کرے حکومت: پرینکا

واضح رہے کہ لالو پرساد مختلف معاملات میں سزا بھگت رہے ہیں۔ لالو پرشاد پر چارہ گھوٹالہ معاملے میں 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ اسی کے ساتھ ہی ان پر د مکا خزانے سے غیر قانونی طور پر 3.13 کروڑ روپے غبن کرنے سے متعلق معاملے میں انہیں مجرم قرار دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.