ETV Bharat / bharat

بابری مسجد انہدامی کیس: کلیدی ملزمین کو پیشی سے چھوٹ - babri demolition verdict news today

کورونا وائرس کے پیش نظر بابری مسجد انہدامی کارروائی کے کلیدی ملزمین لال کرشن اڈوانی، کلیان سنگھ، اوما بھارتی اور مُرلی منوہر جوشی کو عدالت میں پیش ہونے سے چھوٹ دی گئی ہے۔ فیصلے سے قبل ریاست بھر میں ہائی الرٹ ہے۔

بابری مسجد انہدام کا فیصلہ 28 برس بعد
بابری مسجد انہدام کا فیصلہ 28 برس بعد
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 7:10 AM IST

Updated : Sep 30, 2020, 9:29 AM IST

لکھنؤ کی سی بی آئی عدالت ایودھیا کی بابری مسجد انہدامی کیس میں 28 سال بعد آج اپنا فیصلہ سنانے جا رہی ہے۔

بی جے پی کے سینیئر رہنما لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی سمیت کئی اعلی رہنما سماعت کے لئے عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

ان سب رہنماؤں کے لئے ویڈیو کانفرنسنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

فیصلے کے وقت ملک کے سابق نائب وزیر اعظم رہنے والے ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، کلیان سنگھ ، سادھوی اوما بھارتی ، ستیش پردھان ، مہنت نرتیہ گوپال داس جیسے کچھ ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

ان لوگوں کی کورونا وبا اور ضعیف العمری کے سبب عدالت کے فیصلے کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سننے کی اجازت دی گئی ہے۔

جب کہ دیگر ملزمین و بی جے پی کے سینئر رہنما ونئے کٹیار، ساکشی مہاراج، شیوسینا کے رہنما پون پانڈے اور وشو ہندو پریشد کے بین الاقوامی جنرل سکریٹری چمپت رائے عدالت میں پیش ہوں گے۔

سی بی آئی عدالت کے جج سریندر یادو بدھ کی صبح ساڑھے دس بجے اپنا فیصلہ سنائیں گے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے عدالت میں صاف صفائی کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے لیے عدالت کی تمام کارروائیاں کورونا کے پروٹوکول کے مطابق معاشرتی دوری برتنے کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامات کیے گئے ہیں۔

وکلا$، سی بی آئی کی ٹیم کے علاوہ کسی اور کے داخلے پر عدالت کے احاطے میں مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:شاہین باغ کی دادی کا نام ٹائم میگزین میں آنے پر جشن کا ماحول

پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق اگر ملزمان کے خلاف فیصلہ آتا ہے تو انہیں عارضی جیل میں رکھا جاسکتا ہے۔

ہلاک ملزمین:

خیال رہے کہ بابری مسجد انہدامی کیس کے بقیہ ملزمین رامچندر پرمہنس داس، اشوک سنگھل، گری راج کشور ، وشنو ہری ڈالمیا، مہنت آویدھ ناتھ ، موریشور ساوے، ونود کمار وتس، رام نارائن داس، ڈی بی رائے، لکشمی نارائن داس، ہرگووند سنگھ ، رمیش پرتاپ سنگھ ، دیویندر بہادر رائے ، مہامنڈلیشور جگدیش منی مہاراج ، بیکُنٹھ لال شرما ، ستیش کمار ناگر اور بالا صاحب ٹھاکرے وغیرہ انتقال کر گئے ہیں۔

زندہ ملزمین:

جب کہ سابق وزیر داخلہ ایل کے اڈوانی ، مرلی منوہر جوشی ، سادھوی اوما بھارتی ، کلیان سنگھ ، سادھوی ریتبھور ، رام ولاس ویدانتی ، ونئے کٹیار ، مہنت نرتیہ گوپال داس ، چمپت رائے ، ساکشی مہاراج ، پرکاش شرما ، ونئے کمار رائے ، نوین شکلا ، مہنت دھرم داس ، للو سنگھ ، جئے بھگوان گوئل ، امر ناتھ گوئل ، پون پانڈے ، اوم پرکاش پانڈے ، آر ایم سریواستو ، وجے بہادر سنگھ ، ونئے کمار رائے ، رام جی گپتا ، برج بھوشن سنگھ ، کملیش ترپاٹھی ، جئے بھان سنگھ اور ستیش پردھان شامل ہیں۔

Last Updated : Sep 30, 2020, 9:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.