ETV Bharat / bharat

کویتی وزیرخارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

کویت کے وزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم نے جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد سے ملاقات کی۔

کویتی وزیرخارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
author img

By

Published : Sep 11, 2019, 7:31 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 4:50 AM IST

کویت کے وزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم الشیخ صباح الخالد الصباح نے جدہ میں السلام شاہی محل میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد سلمان سے ملاقات کی۔

انہوں نے ملاقات کے شروع میں مملکت کویت کے امیر الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی صحت سے متعلق ولی عہد کو یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل کرم سے امیرکویت تیزی کے ساتھ رو بصحت ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد امیر کویت کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

خیال رہے کہ امیر کویت علالت کے باعث امریکہ کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

ملاقات کے دوران، انہوں نے دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ مفاد کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں کابینہ کے رکن اور وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبد العزیز، وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر، کویت کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے دفتر کے معاون وزیر خارجہ، شیخ احمد النصیر آل محمد الصباح اور شیخ علی الخالد الجابر الصباح اور سعودی عرب میں کویت کے سفیر نے بھی شرکت کی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 4:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.