ETV Bharat / bharat

ڈی ایم کے،نے کوکا سیلوم کو معطل کیا - تملناڈو کی خبریں

سیلوم کی وزیر ریلوے پیوش گویل اور پھر بعد میں بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کے بعد ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کے قیاس لگائے جا رہے ہیں۔

ڈی ایم کے،نے کوکا سیلوم کو معطل کیا
ڈی ایم کے،نے کوکا سیلوم کو معطل کیا
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 7:38 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا سمیت دو بڑے رہنماؤں سے نئی دہلی میں ملاقات کے بعد دراوڑ منیتر کژگم (ڈی ایم کے) کے رکن اسمبلی کوکا سیلوم کو آج پارٹی نے معطل کرکے انھیں ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ جاری کر دیا۔

ڈی ایم کے کی جانب سے یہاں جاری پریس ریلیسز میں کہا گیا کہ سیلوم کو پارٹی نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرکے پوچھا ہے کہ انھیں کیوں نہ پارٹی سے معطل کر دیا جائے۔

پارٹی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سیلوم کو پارٹی کے تمام عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ایک دوسرے بیان میں یہ کہا گیا کہ انھیں ڈسپلن پرعمل نہ کرنے کے سبب پارٹی سے غیر مستقل طور پر معطل کیا گیا ہے۔ اور انھیں وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کرکے پارٹی سے نہ نکالنے کے لیے وجہ پوچھی گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ سیلوم کی نئی دہلی میں پہلے وزیر ریلوے پیوش گویل اور پھر بعد میں بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کے بعد ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کے قیاس لگائے جا رہے ہیں۔

سیلوم نے بی جے پی رہنماؤں سے ملاقات کے سلسلے میں کہا کہ وہ گوئل سے چنئی میں نُنگم بَکَّم ریلوے میں منظور لفٹ اور انتخابی شعبے سے متعلق گفتگو کرنے کی خاطر ان سے ملے تھے۔

ڈی ایم کے سےمعطل ہونے کے بعد سیلوم کے بی جے پی میں شامل ہونے کی باتیں محض رسمی رہ گئی ہیں۔ بتایاجارہا ہے وہ جلد ہی وہ بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:'آج کا دن ہندتوا کی فتح اور جمہوریت کی شکست کا دن ہے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.