ETV Bharat / bharat

صدر جمہوریہ 47 اساتذہ کو قومی ایوارڈ سے نوازیں گے - 47 اساتذہ کو قومی ایوارڈ سے نوازیں گے

صدر رام ناتھ کووند نے یوم اساتذہ کی ما قبل شام قومی تعمیر میں اساتذہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے انھیں مبارکباد بھی دی ۔

ram nath kovind
ram nath kovind
author img

By

Published : Sep 4, 2020, 9:11 PM IST

صدر رام ناتھ کوونڈ ہفتے کے روز یوم اساتذہ کے موقع پر ملک کے چنندہ 47 اساتذہ کو قومی ایوارڈ سے نوازیں گے۔

مسٹر کووند گذشتہ صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ان اساتذہ کو ایوارڈ سے نوازیں گے۔ ان میں دو استاذ معذور کٹیگری کے ہیں۔ یہ طلبہ 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر اتنظام علاقوں کے علاوہ سات تنظیموں کے بھی ہیں۔ ان میں کیندریہ ودالیہ، جواہر نوودَے اسکول، سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن ایٹامِک ایجوکیشن سوسائٹی وغیرہ کے طلبہ شامل ہیں۔

مسٹر کووند نے یوم اساتذہ کی ما قبل شام قومی تعمیر میں اساتذہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے انھیں مبارکباد بھی دی ۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا،’ ہر سال سابق صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن جیسے عظیم استاذ کی جینتی کے موقع پر ان کی یاد میں ’یوم اساتذہ‘ پورے ملک میں منایا جاتا ہے۔ میں کل ایوارڈ سے نوازے جانے والے اساتذہ کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں‘۔

انہوں نے صدر کووند نےکہا کہ استاذ محض تعلیم دینے والا شخص نہیں ہے بلکہ وہ آپ کا اخلاقی محافظ بھی ہے اور طلبہ کے اندر اقدار پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استاذ صبر و توازن سے طلبہ کو ہماری تہذیب سے، معروف روایات سے نہ صرف متعارف کرواتا ہے بلکہ مثالی استاذ طلبہ کو اپنے ہدف کی تکمیل کے لیے ترغیب دیتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ استاذ طلبہ کے لیے ترغیب و تحریک کی طاقت ہے اور قوم کی تعمیر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی تہذیب میں استاذ۔شاگرد کی روایت کو اعزاز کے نقطہ نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ترسیل عامہ نے پرچم لہرا دیا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سماج میں بدلتے وقت کے پیش نظر تعلیمی نظام میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور سماج کی بہتری کے لیے اساتذہ کی زیادہ حصہ داری کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ استاذ، عظیم قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور طلبہ کمیونٹی کو عقلیت پسند بناتے رہیں گے تاکہ وہ آنے والے دنوں میں ملک کی قیادت کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.