صدرجمہوریہ نے لوگوں کو دشہرے کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا 'دسہرے کے موقع پر ملک کی عوام کو مبارکباد اور دعائیں۔ یہ تہوار برائی پر اچھائی کی جیت کا تہوار ہے۔ اس تہوار کے ذریعہ سے ہمیں زندگی میں ایمانداری اور سچائی کے راستے پر چلنے کی تحریک ملتی ہے۔ میری دعا ہے کہ یہ تہوار ملک کے لوگوں کے لیے خوشیاں اور خوشحالی لے کر آئے'۔
نائب صدر نے دشہرے کی مبارکباد دیتے ہوئے کئی ٹویٹ کیے اور کہا 'وجے دشمی کے موقع پر ملک کی عوام کو دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ موقع ہماری سناتن اقدار جیسی برائی پر سچائی کی جیت، خواتین کی ذہانت اور صلاحیت کا احترام، جمہوریت ہم آہنگی، مساوات اور رواداری کے تئیں ہماری مشترکہ عقیدت کا تہوار ہے۔ آج اس موقع پر اپنی ان سناتن اقداروں کے تئیں پرعزم اور عہدبند ہوں۔ نائیڈو نے کہا کہ مریادا پروشوتم شری رام کا کردار انسانیت کے لیے ابدی، آفاقی مثال پیش کرتا ہے۔ ان کی کہانی ملک اور طبقوں کی تنگ حدود سے اوپر، دور دراز ممالک کی مختلف زبانوں میں مقبول ہے'۔