کولکاتہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگلور نے پہلے بازی کرتے ہوئے اے بی ڈی ویلیئرس اور کپتان وراٹ کوہلی کی شاندار بلے بازی کی بدولت 20 اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر 205 رن بنائے۔ لیکن رسل کی طوفانی بلے بازی کی بدولت کولکاتہ نے پانچ وکٹ سے جیت حاصل کی۔
بنگلور کی جانب سے کافی اچھی شروعات رہی کپتان وراٹ کوہلی اور پارتھیو پٹیل نے 64 رنوں کی شراکت داری کی۔پارتھیو پٹیل 25 رن بناکر آوٹ ہوئے اس کے بعد کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرس نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 108 رنوں کی شراکت داری کی۔ڈی ویلیئرس نے 32 گیندوں پر 63 اور کوہلی نے 49 گیندوں میں 84 رن جب کہ اٹونس نے 28 رن بنائے۔
کولکاتہ کی جانب سے سنیل نارائن نے 10 کرس لن نے 43، نتیش رانا 37 اور کپتان کارتک نے 19 بنائے۔ رسل نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے میچ کا رخ بدل دیا۔رسل نے محض 13 گیندوں میں سات شاندار چھکے لگائے اور ایک چوکے ساتھ ہی 48 رن بنائے اور کولکاتہ کو جیت دلائی۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل 2019 میں رائل چیلینجرز بنگلور کی یہ پانچویں شکست ہے۔