ETV Bharat / bharat

بجٹ کی تعریف اور اس کی ابتدا - india

کسی بھی ملک میں عوام کے لیے حکومت کا عام بجٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ عوامی فلاح و بہود کے لیے حکومت کا منصوبہ کیا ہے۔

Budget 2019
author img

By

Published : Jul 3, 2019, 1:11 PM IST

Updated : Jul 4, 2019, 4:59 PM IST

ہم سب کی زندگی میں بجٹ کی اہمیت اس لیے ہے کہ اس کا براہ راست تعلق ہماری آمدن، ملک کی معیشت اور اخراجات سے ہے۔ حکومتیں اسے ہر برس پیش کر کے اپنے ترقیاتی پروگرام کا عہد کرتی ہیں۔ یعنی سب کچھ بجٹ پر ہی منحصر ہے۔

تو آخر یہ لفظ 'بجٹ' کہاں سے آیا اور اس کی تاریخ کیا ہے؟

لفظ بجٹ کا اصل ماخذ فرینچ لفظ 'بئگٹ' ہے، جس کے معنی چمڑے کے بیگ کے ہیں۔

William Ewart Gladstone
ولیم ایوارٹ گلیڈ سٹوٗن

سنہ 1860 میں برطانوی شاہی حکومت کے وزیر مالیات ولیم ایوارٹ گلیڈ سٹوٗن حکومتی اخراجات سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کے لیے اپنے ساتھ ایک لال بیگ لے کر آئے تھے۔ اسی بیگ کو پہلی بار لال بیک یا پھربجٹ باکس کا نام دیا گیا۔

ولیم ایوارٹ گلیڈ سٹوٗن
پہلا لال رنگ کا سوٹ کیس جو ولیم ایوارٹ گلیڈ سٹوٗن اپنے ساتھ لائے تھے

حقیقت میں اس سوٹ کیس میں مالی امور سے متعلق بہت سارے دستاویزات تھے لیکن اس کی ابتدا یہیں سے ہوتی ہے۔

روایتی طورپر آج بھی وزیر خزانہ پارلیمان میں بجٹ پیش کرنے کے لیے اپنے ہاتھ میں ایک سوٹ کیس لیکر حاضر ہوتا ہے۔

تاریخی اعتبار سے سب سے پہلا بجٹ برطانوی وزیر خزانہ جیمزولسن نے پیش کیا تھا۔ یہ پہلا بجٹ شام کے پانچ بجے پیش کیا گیا تھا۔

James wilson
جیمس ولسن

ہندوستان میں سب سے پہلا بجٹ لیاقت علی خان نے پیش کیا تھا جو آزادی سے قبل ایک عارضی بجٹ تھا، اس کی مدت 9 اکتوبر 1946 سے 14 اگست 1947 تک تھی۔

Liaqat Ali Khan
لیاقت علی خان

بھارت کی آزادی کے بعد پہلا عارضی بجٹ آر کے شنموکھم چیٹی کی طرف سے 26 نومبر 1997 میں پیش کیا گیا۔

R.K Shanmukham Chetty
آر کے شنموکھم چیٹی

دلچسب بات ہے کے دستور ہند میں لفظ بجٹ کا استعمال نہیں کیا گیا ہے اس کی جگہ بھارتی آئین میں دفعہ 112 کے تحت 'اینول فائنانشیئل سٹیٹمینٹ' یعنی سالانہ مالی اخراجات کا نام دیا گيا ہے۔

اس کے بعد شان موٗکھم جان متھائی ہندوستان کے دوسرے وزیر خزانہ بنے ۔ اس دوران انھوں نے سنہ 1949-1950 کا بجٹ پیش کیا، جس میں انھوں نے پلاننگ کمیشن اور اپنے پانچ سال کے پلان کے بارے میں تفصیلی فسیلن بات چیت کی۔

John Mathai
جان متھائی

سی ڈی دیش مکھ نے منتخبہ حکومت کا پہلا بجٹ پیش کیا تھا۔

CD Deshmukh
سی ڈی دیش مکھ

جواہر لال نہرو بھارت کے پہلے وزیر اعظم تھے، جنھوں نے 1958 میں بجٹ پیش کیا تھا۔

Jawaharlal Nehru
جواہر لال نہرو

سنہ 1955 اور 56 کے دوران بجٹ کو ہندی زبان میں لکھا جاتا تھا۔

سنہ 1964 اور 1968 میں مرارجی دیسائی نے اپنی سالگرہ کے دن عام بجٹ پیش کیا تھا۔ وہ اپنی یوم پیدائش پر ایسا کرنے واولے پہلے وزیر اعظم تھے۔

Morarji Desai
مورارجی دیسائی

اندرا گاندھی بھارت کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جنہوں نے 1970 میں عام بجٹ پیش کیا تھا۔

Indira Gandhi
اندرا گاندھی

سنہ 2001 میں این ڈی اے سرکار کی طرف سے پہلی بار صبح 11 بجے عام بجٹ پیش کیا گیا تھا۔ یہ بجٹ اس وقت کے وزیر خزانہ یشونت سنھا نے پیش کیا تھا۔

Yashwant Sinha
یشونت سنھا

سنہ 2016 میں مودی حکومت کی طرف سے بجٹ میں ایک بڑی تبدیلی لائی گئی، جس میں بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کو 28 فروری سے تبدیل کر کے 1 فروری کر دی گیا، تاکہ نئے تجارتی سال کی ابتدا یکم اپریل سے ہوسکے اور اس میں تاخیر نہ ہو۔

Intro:Body:

ilyas 3

Conclusion:
Last Updated : Jul 4, 2019, 4:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.