ETV Bharat / bharat

سعودی عرب: ویزوں کی میعاد میں توسیع

سعودی عرب نے کوونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ویزوں کی میعاد میں توسیع کے ساتھ کئی اقدامات کیے ہیں۔

Know about  new policy of Saudi visa
سعودی ویزا سے متعلق نئی پالیسی
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 10:07 AM IST

سعودی عرب نے 25 فروری سے 24 مئی 2020 تک جن ویزوں کی مدت ختم ہورہی تھی،ان میں کسی اضافی فیس کے بغیر مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔

سعودی عرب نے یہ فیصلہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر کیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ ہے۔ شہریوں اور مکینوں کے اندرون اور بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کی وجہ سے بہت سے غیرملکی بھی سعودی عرب میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔

سعودی حکومت نے عمرے کی ادائیگی پربھی پابندی عاید کررکھی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق 'شاہ سلمان کے اس اقدام کا مقصد کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پابندیوں کے غیرملکیوں پر معاشی اثرات کو کم سے کم کرنا ہے۔ اس کے تحت تجارتی شعبے میں کام کرنے والے تارکینِ وطن اپنے ویزوں کی مدت میں توسیع کراسکیں گے جبکہ سعودی عرب نے اس وقت غیرملکیوں کی آمد ورفت پر بھی پابندی عاید کررکھی ہے'۔

شاہی فرمان کے بعد ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ 'نظامتِ عامہ برائے پاسپورٹز اب خود کار طریقے ہی سے ویزوں کی میعاد میں توسیع کردے گی۔اس لیے ویزاحاملین کو اپنے ویزوں کی تجدید کے لیے کسی دفتر میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی'۔

اس نئی پالیسی کے مطابق 'ویزا حاملین اَبشر ایپ کے ذریعے بھی برقی طریقے سے اس سروس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں'۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کے مسلمان عمرہ کے لیے سعودی عرب اور مدینہ منورہ کا سفر کرتے ہیں، لیکن کورونا وائرس کی وبا سے ان اسفار پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.