گذشتہ روز کنگز الیون پنجاب فرنچائزی نے پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے پنجاب اور ہماچل سے تعلق رکھنے والے سی آر پی ایف جوانوں کے اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا ۔
واضح رہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری کو ایک خودکش حملے میں 40 سے زائد سی آر پی ایف جوان ہلاک ہو گئے تھے۔
کنگز الیون پنجاب کے کپتان روی چندرن اشون اور سی آر پی ایف کے ڈی آئی جی، وی کے کوندل کی موجودگی میں جئے مل سنگھ، سکھویندر سنگھ، منندر سنگھ، کلویندر سنگھ اور تلک راج کے اہل خانہ کو امدادی رقم کا چیک دیا گیا۔