کیرالہ بی جے پی صدر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے استعفیٰ دینے تک بی جے پی اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔ انہوں نے ترویندم بین الاقوامی ہوائی اڈے کی نجکاری کے معاملے پر اسمبلی میں بی جے پی ایم ایل اے او راج گوپال کو بولنے کی اجازت نہ دینے کے لئے سرکار کی سخت مذمت کی۔
بی جے پی رکن اسمبلی او راجگوپال نے یہ د ھرنا منعقد کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بائیں بازو کی سرکار منظم طریقہ سے بڑے پیمانے پر بدعنوانی میں ملوث رہی ہے۔
بی جے پی رہنماؤں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلی کا دفتر ملک دشمن سرگرمیوں اور سونے کی اسمگلنگ کے لئے ایک محفوظ زون بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ دفتر کے اعلی حکام کا سوپنا سریش کے ساتھ گٹھ جوڑ تھا جو سفارتی سامان کی سونے کی اسمگلنگ کا ایک اہم ملزم ہے۔
پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری جارج کورین، ریاستی سکریٹری سی شیو کٹی، ایڈوکیٹ ایس سریش، ضلعی صدر وی وی راجیش کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔