ETV Bharat / bharat

ووٹنگ کا 48 ممالک میں براہ راست نشریہ

ہفتہ کو بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں 15 اضلاع کی 78 نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ کٹیہار میں بھی ووٹرز کی ایک بڑی تعداد اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے لیے کثیر تعداد میں پہنچ رہی ہیں۔

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 10:46 AM IST

Updated : Nov 7, 2020, 1:33 PM IST

کورونا بحران کے دوران بہار میں انتخابات کیسے ہو رہے ہیں، اس ووٹنگ کے عمل کو ضلع کٹیہار کے چار پولنگ مراکز سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔ یہ شام 3 تا 4 بجے نشر ہو گا، جسے 48 ممالک کے لوگ دیکھ سکیں گے۔

انتخابات کی براہ راست نشریات کے لیے ضلع میں چار پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں، ان تمام پولنگ مراکز پر ضلع انتظامیہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، کٹیہار صدر نشست میں صدر بلاک آفس، میونسپل کارپوریشن اور کٹیہار صدر اسمبلی علاقے میں سور تلسی اسکول اور منیہاری اسمبلی حلقے میں منساہی بلاک بنائے گئے، پولنگ مراکز سے براہ راست نشریات کی جائیں گی۔

کٹیہار صدر بلاک آفس میں قائم براہ راست نشریات پولنگ مراکز کی تیاریوں کے بارے میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر، انوگنا کماری نے بتایا کہ پولنگ اسٹیشن پر تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، معاشرتی فاصلے پر عمل کیا جا رہا ہے، اس پولنگ مراکز پر پولنگ کی تمام اہلکار خواتین ہیں۔ مختلف اہلیت رکھنے والے رائے دہندگان کے لیے وہیں معذور ووٹرز کے لیے وہیل چیئر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

Last Updated : Nov 7, 2020, 1:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.