بھارت کی جنوبی ریاست کر ناٹک کے گلبرگہ شہر میں 'آل انڈیا مہیلا سنسکرتیک تنظیم' کے بینر تلے گھروں میں کام کر نے والی خواتین نے معصوم بچوں کو اپنے ساتھ لیکر گلبرگہ ضلع کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا۔
اس موقع پر تنظیم کی رکن وجے لکشمی نے کہا کہ کورونا وائرس سے گھر یلو خادماوں کو کام نہیں مل رہا ہے، جس کے سبب یہ خواتین مشکلات سے دوچار ہیں۔
انہوں نے ان غریب خواتین کے لیے اناج کٹز کے علاوہ رعایتی قیمت پر بس پاس جاری کرنے اور غیر منظم شعبہ کے لئے بجٹ میں علیحدہ رقم مختص کر نے کے لئے ریاستی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا۔