ETV Bharat / bharat

کنگنا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم - ایف آئی آر درج

کرناٹک کی ایک عدالت نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ ' وہ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ان کے 'کسان مخالف' ٹویٹ پر ایف آئی آر درج کریں'۔

Karnataka court directs police to register FIR against Kangana Ranaut for her "anti-farmer" tweet
'ادکارہ کنگنا کے خلاف ایف آئی آر درج کا حکم'
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 7:47 PM IST

کرناٹک کے ضلع تمکور کی ایک عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ' وہ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ان کے حالیہ ٹویٹز کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کریں'۔

آپ کو بتادیں کہ' گذشتہ دنوں پارلیمنٹ میں پاس کرائے گئے زرعی بلز (جو اب قانون بن چکا ہے)، کے خلاف جب پورے ملک کے کسان اس کی مخالفت کرتے ہوئے سڑکوں پر احتجاج کر رہے تھے اور اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے تو ان حالات میں معروف اداکارہ کنگنا راناوت نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ان کسانوں کے خلاف نازیبا کلمات کا استعمال کیا تھا'۔ جس کی بنا پر کرناٹک کی عدالت نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے'۔

مزید پڑھیں:

ڈی آر ڈی او کی تیار کردہ اینٹی ریڈی ایشن مزائیل ’رودرام‘ کا کامیاب تجربہ

ایک وکیل ایل رمیش نائک کی شکایت پر، جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس (جے ایم ایف سی) کی کورٹ نے 'کیاتھاسندرا' پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کو اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی'، عدالت نے کہا کہ' شکایت کنندہ نے تحقیقات کے لئے سی آر پی سی کی دفعہ 156 (3) کے تحت درخواست دائر کی ہے جس کی بنا پر اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.