کرناٹک کی 15 اسمبلی نشستوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کا آج اعلان کیا جائے گا، جس کے لیے صبح 8 بجے سے ووٹوں کی رائے شماری جاری ہے۔ اس کے لیے کاؤنٹنگ مقام پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
شروعاتی رجحان میں بی جے پی 12 سیٹوں پر آگے چل رہی، جس میں بی جے پی کو چھ سیٹوں پر کامیابی حاصل ہو چکی ہے۔ وہیں کانگریس کو دو، جے ڈی ایس اور دیگر کو ایک ایک سیٹ ملنے کی امید ہے۔
وہیں کاؤنٹنگ کے لیے انتظامیہ نے پوری تیاری کرلی ہے اور سخت سکیورٹی کے درمیان کاؤنٹنگ جاری ہے۔
ضلع ہاویری کے دو اسمبلی حلقوں کیرور اور رانی بنور سمیت متعدد نشستوں پر ضمنی انتخابات پانچ دسمبر کو ہوئے تھے۔
ان دو اسمبلی حلقوں کے نتائج دیوگیری کے گورنمنٹ انجینیئرنگ کالج میں آج صبح آٹھ بجے شروع ہوں گی۔ اس سے قبل ووٹنگ مشینوں کو پولیس کی سخت حفاظت کے تحت رکھا گیا تھا۔