ETV Bharat / bharat

کپل دیو کو دل کا دورہ پڑا، فورٹس ہسپتال میں زیرعلاج

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کو دل کا دورہ پڑا ہے، جس کے بعد انہیں دہلی کے اوکھلا میں واقع فورٹس ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کپل دیو کو پڑا دل کا دورہ
کپل دیو کو پڑا دل کا دورہ
author img

By

Published : Oct 23, 2020, 2:59 PM IST

Updated : Oct 23, 2020, 4:20 PM IST

کرکٹ کی دنیا کی اہم ترین شخصیت میں سے ایک کپل دیو کو دل کا دورہ پڑا ہے ۔اطلاعات کے مطابق نئی دہلی کے اوکھلا واقع فورٹس ہسپتال میں ان کی انجیوپلاسٹی سرجری ہورہی ہے۔

کپل دیو 2020 میں چل رہے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو لے کر کافی متحرک تھے۔ گزشتہ برسوں سے سابق ہندوستانی کپتان ذیابیطس میں مبتلا ہیں۔ جب سے کپل دیو کے دل کا دورہ پڑنے کی خبر سامنے آئی ہے تب سے سوشل میڈیا میں ان کے مداح مایوس نظر آ رہے ہیں اور ان کے جلد از جلد صحتمند ہونے کی دعا کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کپل دیو کی کپتانی میں بھارت نے پہلا کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا۔

کپل نے ہندوستان کے لئے 131 ٹیسٹ اور 225 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ میچ میں 5248 رنز اور 434 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں انہوں نے 3783 رنز بنائے اور 253 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

انہوں نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ 1994 میں فرید آباد میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔ وہ بھارت کے سب سے بھروسے مند آل راؤنڈر مانے جاتے تھے۔ کھلیوں کی دنیا میں انہیں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

Last Updated : Oct 23, 2020, 4:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.