ETV Bharat / bharat

کنگنا رناوت نے چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا - چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ

نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے انسٹاگرام کے ذریعے دیے گئے پیغام میں حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سبھی چینی مصنوعات پر پابندی عائد کرے۔

Kangana Ranaut demanded the government of India to ban Chinese products.
کنگنا رناوت نے چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 9:14 PM IST

گزشتہ دنوں لداخ میں گلوان وادی میں چینی فوجیوں کی جانب سے کی جانے والی دراندازی کے نتیجے میں 20 فوجیوں کی شہادت ہوئی تھی۔ پور ے ہندوستان میں اس کی چوطرفہ مذمت ہونے کے ساتھ چینی مصنوعات کا بائیکاٹ بھی کیا جا رہا ہے۔

بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا راناوت نے لکھا کہ’’ اگر کوئی ہمارے ہاتھ سے انگلیاں کاٹنے کی کوشش کرے تو کس طرح تکلیف ہوگی آپ کو وہی تکلیف پہنچانی ہے، چین نے ہمیں لداخ پر اپنی لالچی نظریں جما کر، وہاں ہماری سرحدکا ایک ایک انچ بچانے کے لیے ہمارے 20 بہادر فوجیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا۔

کیا یہ سوچنا درست ہے کہ صرف فوج جنگ کرتی ہے؟ اس میں ہمارا کوئی تعاون نہیں ہے؟ کیا ہم وہ وقت بھول گئے جب مہاتماگاندھی نے کہا تھا کہ اگر انگریزوں کی ریڑھ کی ہڈی توڑنا ہے تو ان کی تیار کردہ ہر مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ کیا یہ ضروری نہیں کہ ہم بھی اس جنگ میں حصہ لیں کیونکہ لداخ صرف زمین کا ایک ٹکڑا نہیں ہے بلکہ ہندوستان کی شناخت کا ایک بہت بڑا حصہ ہے‘‘

کنگنا نے مزید کہا کہ’’ ہمیں چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا تاکہ وہ یہاں سے حاصل کی ہوئی دولت سے اسلحہ خرید کر ہمارے فوجیوں پر حملہ نہ کریں، ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ’’ ہم چینی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرکے اس جنگ میں شریک ہو کر ہندوستان کو فتح دلائیں گے‘‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.