ETV Bharat / bharat

'عوام سچائی کا ساتھ دیں' - kamal Nath

ریاست مدھیہ پردیش میں کانگریس پارٹی کے صدر کمل ناتھ نے کہا کہ ریاستی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں عام لوگوں کو سچائی کا ساتھ دینا چاہئے۔

kamal Nath speech for assembly election
'عوام سچائی کا ساتھ دیں'
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 5:51 PM IST

کمل ناتھ نے ضلع دتیہ میں بھانڈر اسمبلی ضمنی انتخاب کے لئے کانگریس کے امیدوار پھول سنگھ کے حق میں انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر سابق ریاستی صدر ارون یادو ، سابق وزیر ڈاکٹر گووند سنگھ، دیگر رہنما اور امیدوار پھول سنگھ بھی موجود تھے۔ کمل ناتھ نے کہا کہ ریاست کی 28 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ ان انتخابات میں عوام خواہ ہی 'کمل ناتھ اور کانگریس' کا ساتھ نہ دیں، لیکن انہیں سچائی کا ساتھ دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر 2018 میں کانگریس نے 15 سال بعد ووٹ کے دم پر حکومت بنائی تھی ۔ لیکن 15 ماہ کے اندر نوٹ کے دم پر حکومت گرا دی گئی۔ کمل ناتھ نے کہا کہ اگر وہ بھی سودا کر لیتے، تو ان کی حکومت نہیں گرتی۔ لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ لیکن اب عوام کو سچائی کا ساتھ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ' انہیں ریاست میں خزانہ خالی ملا تھا۔ اس کے باوجود کسانوں کا قرض معاف دو مراحل میں کیا گیا۔ اسی دوران ان کی حکومت گر گئی۔

انہوں نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ 3 نومبر کو ووٹنگ اور 10 نومبر کو نتائج آنے کے بعد کانگریس حکومت کی ریاست میں واپسی ہو گی۔ اس وقت عوام کی موجودگی میں پولیس اور انتظامیہ کے عہدیداروں سے بھی حساب لیا جائے گا، جو بی جے پی کا بلا جیب میں رکھ کرکام کر رہے ہیں۔

مزید پڑ ھیں:

اندور: ہاتھرس معاملے کے خلاف احتجاج

اس موقع پرکانگریس کے امیدوار پھول سنگھ نے اپنے خطاب میں حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ان کے ویڈیو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ' یہ ایک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے میں نے پولیس اور الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔ پھول سنگھ نے بی جے پی کو چیلنج کیا کہ وہ ویڈیو کی صداقت ثابت کریں کہ ویڈیو کب اور کہاں کا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.