سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلی نے کہا کہ منفی حالات میں محترمہ سونیا گاندھی نے صبروتحمل اور بہترانداز میں ہمیشہ ہم سبھی لوگوں کی رہنمائی کی ہے۔ملک کی آئینی تنظیموں کو مضبوط بنانے اور غریبوں کو اقتصادی طورپر بااختیار بنانے میں ان کا اہم تعاون ہے۔
سینئر کانگریس رہنما کمل ناتھ نے محترمہ سونیا گاندھی کی لمبی صحت مند زندگی کی دعاکرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ہم سبھی لوگ ملک اور ریاست کی ترقی اور عوام کے حقوق کی حفاظت کےلئے پرعزم ہیں۔