ریاست بہار کے کیمور میں جنتا دل یوناٸیٹیڈ کے ریاستی یوتھ کے صدر ابھے کشواہا نے راجا خان کو بطور یوتھ صدر منتخب کیا ہے۔
نومنتخب صدر راجا خان نے بتایا کی اس کے لیے ریاست کے وزیراعلی نتیش کمار، ریاستی صدر وششٹ ناراٸن سنگھ، آرہ کے رکن پارلیمنٹ مبارک باد کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی بڑی اسکیم جل جیون ہریالی کو کامیاب بنانے کی ساری ذمہ داری نوجوان طبقے کے سر ہے۔
اس لیے پورے ریاست میں محنت کش، ایماندر اور وفادار رہنما کو یہ ذمہ داری ملی ہے اسے بخوبی انجام دوں گا۔
![راجہ خان بنے کیمور یوتھ ونگ کے ضلعی صدر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/bhkaimur160rajabneyuthpresident_02122019230511_0212f_1575308111_465.jpg)
واضح رہے کہ راجہ خان کا تعلق بھی سیاسی گھرانے سے ہے راجہ خان چین پور بلاک کے قصبہ نوگھرا کے باشندہ ہیں۔
نوگھرا قصبہ پورے علاقے میں باوقار اور قد آور کے طور پر جانا جاتا ہے۔ راجہ خان کے والد اسرار خان علاقے کے مشہور کاروباری کے علاوہ سیاسی اور منجھے رہنماؤں میں ہیں۔
اسرار خان نے سن 2005 کے اسمبلی حلقے کے انتخاب میں رام گڑھ اسمبلی حلقے سے ضلع کے قد آور رہنما جگدا نند کو کڑی کو ٹکر دیا تھا۔ حالانکہ اس میں اسرار خان کو ہار کا سامناکرنا پڑا تھا