ETV Bharat / bharat

جے پی نڈا کا راہل گاندھی پر طنز - میں بھارتیہ جنتا پارٹی

بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر نے کانگریس کے سابق صدر اور سینیئر رہنما پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'شہزادے' کو ملک کی کسی بھی چیز پر بھروسہ نہیں ہے۔

نڈا نے راہل پر طنز کیا
نڈا نے راہل پر طنز کیا
author img

By

Published : Oct 29, 2020, 2:23 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے آج کانگریس کے سینیئر رہنما راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'شہزادے' کو بھارت کی کسی بھی چیز پر بھروسہ نہیں ہے، تو وہ اپنے 'سب سے بھروسے مند ملک' پاکستان کی ہی سن لیں۔

کانگریس کے شہزادے کو بھارت کی کسی بھی چیز پر بھروسہ نہیں

مسٹر نڈا نے آج ٹویٹ کر کے کانگریس پر زوردار وار کرتے ہوئے کہا کہ 'کانگریس کے شہزادے کو بھارت کی کسی بھی چیز پر بھروسہ نہیں ہے، چاہے وہ فوج ہو، حکومت ہو یا ہمارے لوگ ہوں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ تو اپنے 'سب سے بھروسے مند ملک' پاکستان کی ہی سن لیں، امید ہے کہ اب تو ان کی آنکھیں کھل گئی ہوں گی'۔

نڈا نے راہل پر طنز کیا
نڈا نے راہل پر طنز کیا

انہوں نے آگے لکھا کہ 'کانگریس اپنی ہی مسلح افواج کو کمزور کرنے کی مہم میں لگی رہی، کبھی ان کا مذاق اڑاتی رہی تو کبھی بہادری پر شبہ ظاہر کرتی رہی'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہر قسم کی چالبازی کی تاکہ فوج کو جدید رافیل نہ مل سکے، لیکن ملک کے عوام نے ایسی سیاست کو مسترد کرکے کانگریس کو سخت سبق سکھایا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.