صومالیائی فوج کے ترجمان احمد صلح حسین نے بتایا کہ اوغیل شہر کے نشیبی شبیلے علاقے سے ملحق سرحد پر دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع کے بعد فوج نے ان پر حملہ کردیا۔
احمد صلح حسین نے بتایا کہ 'ہمیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ شدت پسند شہر میں فوجی بیس پر حملے کے لیے اوغیل شہر کے باہری علاقے میں اکٹھے ہورہے تھے، جبکہ ہم نے سلامتی فورسوں کی مدد سے گولی باری کو روک دیا۔
فوج کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 'ہم نے ان کے سینیئر رہنما حسن البشیر جبریلی سمیت 20 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔