ETV Bharat / bharat

جے این یو نے جزوی طور پر ہاسٹل فیس میں اضافہ واپس لیا - جے این یو طلبا کی کامیابی

جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)کی ایکزکیوٹیو کمیٹی نے گزشتہ کچھ دنوں سے جاری طلبا کی تحریک کے پیش نظر فیس میں اضافہ کے بڑے حصہ کو جزوی طور پر واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سےطلبا ابھی بھی مشتعل ہیں۔

جے این یو طلبا احتجاج
author img

By

Published : Nov 13, 2019, 5:36 PM IST

Updated : Nov 13, 2019, 10:38 PM IST

جے این یو ٹیچر ایسوسی ایشن نے بھی انتظامیہ کے اس فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جے این یو انتظامیہ نے کمزور طبقے کے طالب علموں کے لئے ہاسٹل کے کمرے کے کرایہ اور بجلی پانی کے بل ، میس اور صفائی کی سروس میں 50 فیصد کی چھوٹ دی ہے لیکن جن طالب علموں کو جونیئر فیلو شپ یا سینئر فیلو شپ یا اس کے برابر کوئی دیگر فیلوشپ ملتی ہے تو ان کے لئے یہ رعایت لاگو نہیں ہو گی۔ جن طالب علموں کو نان نیٹ فیلوشپ یا ایم سی ایم فیلوشپ ملتی ہے انہیں بھی 50 فیصد کی چھوٹ ملے گی۔

انتظامیہ کی طرف سے جاری ریلیز کے مطابق 11 بجے رات تک ہاسٹل میں لوٹنے کے فیصلے کو واپس لے لیا ہے اور ڈائننگ ہال میں ڈریس کوڈ کو لاگو کرنے کے فیصلے کو بھی واپس لے لیا ہے لیکن میس بل اور دیگر اخراجات میں اضافہ کو واپس نہیں لیا ہے۔ خط افلاس سے نیچے والے طالب علموں کے لئے ہاسٹل کمرے کے کرائے میں اور پانی بجلی کے بل میں 50 فیصد کی چھوٹ دی ہے۔معاشی طور پر کمزور طالب علموں کو فی سمسٹر 1100 روپے دینے ہوں گے اور ہر سال 250 برتن کے لئے اور 50 روپے اخبارات کے لئے دینے ہوں گے۔ میس کا خرچ بھی حقیقی شرح کے حساب سے وصول کیا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Nov 13, 2019, 10:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.